آئی فون کِلر فون پاکستان میں دستیاب
چینی کمپنی ون پلس کے فونز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے اور اس کا فلیگ شپ فون ون پلس 5 ٹی اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق فائیو ٹی دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کے تین ماہ بعد آخرکار پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور بہت جلد آن لائن اسٹورز میں دستیاب ہوگا۔
دیکھنے میں یہ فون ون پلس فائیو جیسا ہی ہے مگر اس میں جو سب سے بڑی تبدیلی کی گئی ہے، وہ پہلے سے بڑا ڈسپلے ہے جس میں بیزل کو مزید کم کردیا گیا ہے جبکہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ سے مقابلے کے لیے ڈوئل کیمرے کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : 2 کیمروں والے بہترین اسمارٹ فون
اس فون کے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، ایٹ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو ورڑن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
6.01 انچ کی امولیڈ اسکرین میں 18:9 ریشو دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق اس کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ برائٹ، رنگ نمایاں اور وائیڈ ویونگ اینگلز کے ساتھ ہوگا، اسی طرح نیا سن لائٹ نامی فیچر بھی دیا گیا ہے جو رنگوں کو خودکار طور پر اس وقت ایڈجسٹ کردیتا ہے جب کوئی تصویر لی جاتی ہے یا سورج کی روشنی اسکرین پر پڑتی ہے۔
اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ پورا دن کام کرسکتی ہے۔
فون میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر موجود نہیں تاہم ڈیش چارج ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو کہ فون کو صفر سے 60 فیصد تک آدھے گھنٹے میں چارج کردیتی ہے۔
اس فون میں اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کا امتزاج کمپنی نے اپنے آکسیجن 4.7 سے کیا ہے، تاہم مستقبل قریب میں اسے اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
فون میں فنگر پرنٹ سنسر، چہرے سے ان لاک کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے جسے فیس ان لاک کا ہی نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2017 کے اب تک کے بہترین اسمارٹ فونز
اس کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ بیک پر 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق اس کا رزلٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔
اس فون کا 64 جی بی اسٹوریج اور سکس جی بی ریم والا ورژن پاکستان میں 70 ہزار جبکہ 128 جی بی اسٹوریج اور ایٹ جی بی ریم والا ورژن 80 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔











لائیو ٹی وی