• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ اور پیمرا کو نوٹس

شائع February 6, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت میڈیا میں عام کیے جانے پر پٹیشن پر نوٹسز جاری کردیے۔

درخواست گزار شرافت علی اور عمر ساجد چین کی جانب سے دائر پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ قصور میں زینب امین کے ریپ اور قتل کیس کے بعد ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت کو منظر عام کیا جارہا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ریپ سے متاثرہ افراد ٹی وی چینلز اور اخبارات میں متاثرین کی شناخت ظاہر کیا جانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریپ متاثرین کی شناخت ظاہر کیا جانا قابل سزا جرم ہے۔

اسلام آباد کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست منطور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ زینب سانحے کے بعد سے جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملے میں میڈیا پر خبروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کچھ الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی جانب سے پاکستان آرڈیننس 2002 کے پریس کونسل کے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 14 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا جارہا ہے۔

سیکشن 14 کے مطابق جنسی ہراساں کیے جانے اور بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ بد فعلی کے کیسز میں شناخت کی جانے والی تصاویر کو شائع کیے جانے کی ممانعت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025