• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

لاہور: معمولی تنازع پر رشتہ اداروں کا نوجوان پر تشدد، ’آنکھیں ضائع ہوگئی‘

شائع February 27, 2018

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں درخت کاٹنے کے تنازع پر گھر کے واحد کفیل اکرام پر ان کے چچا زاد بھائیوں نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

متاثرہ شخص نے اہل خانہ کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے لاہور کی سیشن عدالت سے رابطہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: معمولی تنازع پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں

لاہور کی مقامی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں اکرام نے الزام لگایا گیا کہ اس کے چچا زاد بھائیوں شوکت علی، غلام مصطفی سمیت دیگر نے درخت کاٹنے پر چھریوں کے وار سے مبینہ طور پر اس کی دونوں آنکھیں ضائع کر دیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے، جس میں بااثر ملزمان نے عبوری ضماتین حاصل کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔

متاثرہ شخص کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ سندر پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025