ہمیں 'ان میں سے کوئی بھی نہیں' کو ووٹ دینے کا حق کیوں نہیں؟
پاکستان نیشنل ہیومن ڈیویلپمنٹ کی نوجوانوں سے متعلق گزشتہ ماہ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 90 فیصد نوجوان لڑکے اور 55 فیصد نوجوان لڑکیاں اگلے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر صرف 24 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی رہنماؤں پر بھروسہ ہے۔
معروف لکھاری ہما یوسف اس اہم مسئلے پر لکھتے ہوئے سوال اٹھاتی ہیں کہ ان اعداد و شمار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بیلٹ پیپرز میں 'ان میں سے کوئی بھی نہیں' (None of the above) کا آپشن متعارف کیوں نہیں کروایا جاتا؟
اس حوالے سے وہ مزید لکھتی ہیں کہ:
اصولی طور پر 'ان میں سے کوئی بھی نہیں' کا آپشن ایک زبردست خیال ہے۔ نظام کی حمایت کرتے ہوئے اسی اثنا میں ان لوگوں کو سزا دینے کا اور اچھا طریقہ کیا ہوسکتا ہے جو ملک کی خدمت نہیں کرتے؟ اگر ووٹر بڑی تعداد میں اس آپشن کا استعمال کریں تو ہمارے نمائندے شرم سے بچنے کے لیے اگلی دفعہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔