Live Election 2018

’دھرنے والوں کو 126 دن کھانا کھلایا، پھر بھی ٹکٹ نہ ملا‘

شائع June 11, 2018

عام انتخابات 2018 کےلیے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے امیدواراپنی اپنی جماعتوں پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی قائدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ملک کے مختلف حصوں میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

مگر اس حوالے سے سب سے دلچسپ خبر تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر سے متعلق سامنے آئی ہے۔ خان بہادر ڈوگر نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایا لیکن پھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔

خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ اْمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے ’خود ساختہ‘ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر شب خون مارا ہے اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتاہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025