Live Election 2018

سرکاری افسران الیکشن ڈیوٹی سے گھبراگئے،چھٹی کی درخواستیں

شائع June 14, 2018

عام انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے افسران شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے گھبراگئے، ملک کے مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے کئی افسران نے الیکشن کمیشن کو الیکشن ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستیں دے دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ڈیوٹی دینے والےچاروں صوبوں کے مختلف سرکاری محکموں کے درجنوں افسران نے چھٹیوں کی درخواستیں دی ہیں تاہم ان درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کا انعقاد ایک قومی فریضہ ہے، کسی بھی افسر کو ڈیوٹی سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا، کوئی افسر رخصت کی درخواست ارسال نہ کرے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025