مریم نواز 5 ملز کی شیئر ہولڈر نکلیں
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے اور وہ 5 ملز کی شیئر ہولڈر نکلیں۔
مریم نواز کی جانب سے الیکشن 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجئیرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔
علاوہ ازیں مریم نواز شریف پاکستان میں ایک ہزار 5 سو 6 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکن بھی ہیں۔
کاغذاتِ نامزدگی میں دی جانے والی معلومات کے مطابق مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے اور اس کے علاوہ ان کے پاس ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات بھی موجود ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے کی مقروض بھی ہیں۔
مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔
متعلقہ خبر:











لائیو ٹی وی