Live Election 2018

ووٹ ڈالتے وقت کیا آپ یہ سب سوچتے ہیں؟

شائع June 21, 2018

میں تو کم از کم ووٹ ڈالتے وقت یہ ضرور دیکھوں گا کہ 2013ء کے انتخابات میں، میں نے جس کو ووٹ دیا تھا اس کی کارکردگی گزشتہ 5 سالوں میں کیسی تھی؟ کیا جو وعدے اس نے کیے تھے وہ پورے ہوئے یا پھر اقتدار پر رہنے کے باوجود وہ کچھ نہ کرسکا اور ایک بار پھر اگلے 5 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے لیے ووٹ مانگا جارہا ہے۔

اس موقع پر خیال آیا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اب کی بار حکومت ملی تو بھاشا ڈیم بھی بنائیں گے اور کراچی میں میٹرو بس بھی چلائیں گے۔ کوئی ان سے پوچھے کہ پچھلے 5 سال کے دوران وفاق میں کس کی حکومت تھی؟

اسی طرح عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ اگر وفاق میں حکومت ملی تو 100 دنوں میں ملک کی قسمت بدل دیں گے، لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ ایسا انہوں نے پختونخوا میں کیوں نہیں کیا؟

ووٹ ڈالنے سے پہلے مزید کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، وہ یہاں جانیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025