جمشید دستی ایک موٹرسائیکل کے بھی مالک نہیں
مظفرگڑھ: جعلی ڈگری سے شہرت حاصل کرنے والے جمشید دستی نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو غریب ترین امیدوار ظاہر کردیا۔
جمشید دستی کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے کوئی بھی اثاثے ظاہر نہیں کیے اور بتایا کہ ان کے پاس گھر سے لے کر موٹر سائیکل تک کچھ بھی اپنے نام نہیں ہے۔
2018 کے انتخابات کے لیے جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 177، 182، 183، 184، 185، اور 189 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 276 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جمشید دستی پہلی مرتبہ 2008 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 2013 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔
خبر کی تفصیل پڑھیں:










لائیو ٹی وی