Live Election 2018

الیکٹ ایبل، جو ’موو ایبل‘ ہوتے ہیں!

شائع June 26, 2018

تاج اور تخت کے امیدواروں کا زمانہ لد گیا تو کرسی اور نشست کے امیدواروں کا دور آیا۔ انہیں پیار سے انتخابی امیدوار کہتے ہیں۔ مختصراً تعریف یہ ہے کہ جو عوام کی امیدوں کو اپنی آرزوؤں اور مفادات پر وار دے اسے کہتے ہیں انتخابی امیدوار۔

الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد عوام کی کوئی اُمید بَر نہیں آتی اور ان امیدواروں کی صورت نظر نہیں آتی، یہ ’ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم‘ کہہ کر یوں غائب ہوتے ہیں کہ اسمبلی میں بھی کم کم ہی نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں عام آدمی ساری زندگی ریل کے ٹکٹ، بس کے ٹکٹ، چُڑیا گھر کے ٹکٹ اور کبھی کبھی سنیما کے ٹکٹ کے لیے خوار ہوتا ہے، مگر ہمارے خواص 5 سال بعد پارٹی ٹکٹ کے لیے حال سے بے حال ہوجاتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ عام آدمی کو ٹکٹ نہ ملے تو وہ قطار چھوڑ کر گھر کی راہ لیتا ہے، مگر خواص پوری ڈھٹائی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور پارٹی قیادت کے لَتّے لیتے ہیں۔

امیدوار اور عوام کے رشتے کے بارے میں مزید یہاں جانیے

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025