پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے عام ابتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف علیحدہ علیحدہ حکمتِ عملی سے سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آئندہ بھی یہ ہی حکومت میں آسکیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات میں تحریک انصاف ضرور کامیاب ہوگی، کیونکہ ہماری قیادت چیئرمین عمران خان کی جیت کیلئے متحد ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکومت کی تشکیل سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بظاہر مسلم لیگ (ن) کمزور نہیں، بلکہ خود کو پہلے سے مضبوط دیکھانے کی کوشش کررہی ہے اور اس بیان کا بھی یہی مقصد لگتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف سمجھ رہے ہیں کہ 2018 کے انتخابات کے بعد بھی یہی ملک پر حکمرانی کریں گے۔

متعلقہ خبر:

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں