• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Election 2018

لیگی رہنما کے بیٹے اور بیٹی کی دبنگ انداز میں انتخابی مہم

شائع June 28, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر السلام راجہ کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے اور بیٹی نے والد کی جگہ انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی۔

دونوں دبنگ انداز میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں راولپنڈی کی کچہری پہنچے اور اپنے والد کا این اے 69 کا ٹکٹ ریٹرننگ افسر کو جمع کروایا۔

اس موقع پر قمر السلام کے بیٹے سالار قمر اور بیٹی اسوہ قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چوہدری نثار کے لیے کوئی پیغام نہیں، کیونکہ مقابلہ پارٹیوں سے ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

لیگی امیدوار کے بچوں کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں والد پچاس ہزار کی لیڈ سے جیتے تھے، اس بار الیکشن میں زیادہ لیڈ سے جیت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025