پیپلز پارٹی این اے 62 سے خاتون امیدوار سامنے لانے والی واحد جماعت
راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وہ واحد جماعت ہے جو آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 سے ایک خاتون امیدوار کو سامنے لائی ہے جبکہ دیگر کسی بھی سیاسی جماعت نے خاتون کو اس نشست کے لیے الیکشن میں کھڑا نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی 7 نشستیں بھی شامل ہیں تاہم پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
پی پی پی کی فہرست کے مطابق پارٹی کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر سمیرا گل عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال چوہدری کے مقاملے میں انتخابی مہم چلائیں گی۔
پی پی پی راولپنڈی کے ترجمان ناصر میر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی کے پاس طویل عرصے سے پارٹی کا ساتھ دینے والی سمیرا گل اور ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے رکن ندیم شیخ کا نام زیرِ غور تھا تاہم شہر کے کارکنان کے مطالبہ پر ٹکٹ سمیرا گل کو دیا گیا۔
خبر کی تفصیل پڑھیں: - پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری










لائیو ٹی وی