Live Election 2018

3 نشانات پر الیکشن میں حصہ لینے والا لیگی امیدوار

مظفرگڑھ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے سابق صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری 3 مختلف نشانات پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر آئندہ انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 274 سے آزاد حیثیت سے پیالے کا نشان الاٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے پی پی 273 سے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جس پر انہیں ٹیلیفون کا نشان الاٹ ہوا۔

واضح رہے کہ ہارون سلطان بخاری قومی اسمبلی کی نشست 184 اور 186 سے شیر کے نشان پر بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سابق صوبائی وزیر پی پی 272، 275 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔

رپورٹ: محمد علی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025