Live Election 2018

’اداروں سے نہ ٹکرانے کا مشورہ نواز شریف کی بہتری کیلئے تھا‘

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ میں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بہتری کے لیے کہا تھا کہ وہ اداروں سے نہ ٹکرائیں اور پہلے ہی مشکل میں ہیں اس لیے مزید دشمن نہ بنائیں، تاہم اس بیان کا مقصد فوج سے تمغہ لینا نہیں تھا۔

سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے سوال کیا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف یہ بتائیں کہ انہیں میری کونسی بات سے دکھ ہوا؟

سابق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کو ترقی کے مزید مراحل طے کرنے ہیں اور اس کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس مرتبہ 4 نشستوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025