• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
Live Election 2018

شام 7 بجے سے قبل انتخابی نتیجہ نشر نہ کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے چیف الیکشن کمشنر کو میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پیمرا کے توسط سے میڈیا سے درخواست کی کہ پولنگ کے روز کوئی بھی نتیجہ شام 7 بجے سے پہلے نشر نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ: فہد چوہدری

متعلقہ خبر پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025