انتخابی مہم کے دوران جاوید میانداد نے علی زیدی کو پان کھلا دیا
عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم میں کراچی کی سیاست میں پان کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ایسی ہی صورتحال قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 244 میں اس وقت نظر آئی جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی زیدی نے انتخابی مہم کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جاوید میانداد نے خاص طور پر علی زیدی کے لیے پان تیار کیا اور اپنے ہاتھ سے انہیں کھلایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاوید میانداد ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ 1992 کے ورلڈ کپ کی یاد بھی تازہ کرتے رہے۔










لائیو ٹی وی