• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Election 2018

مریم نواز کی نااہلی کے بعد نئے امیدوار کو ٹکٹ جاری

شائع July 7, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نااہلی کے بعد این اے 127 علی پرویز ملک اور پی ایس 173 سے عرفان شفیع کھوکھر کو جاری کردیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے 174 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 10 سال کے لیے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پرویز ملک قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 133 سے امیدوار ہیں جنہیں اپنا حلقہ این اے-127 اس وجہ سے چھوڑنا پڑا تھا کہ مریم نواز اپنے آبائی حلقے این اے-125 سے انتخابات میں حصہ لینے سے گریزاں تھیں اور انہوں نے این اے-127 سے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے پڑھیں:

انتخابات 2018: مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025