Live Election 2018

انتخابی نتائج میں پہلی مرتبہ سیکیورٹی اہلکار کی باقاعدہ مدد شامل

شائع July 9, 2018

اسلام آباد: پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25 جولائی کے انتخابات میں سیکیورٹی اہلکار انتخابی نتائج کو پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن تک منتقل کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

الیکش کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر فرائض کی انجام دہی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار انتخابی نتائج کے فارم نمبر 45، جس میں ووٹوں کی گنتی کا اندراج کیا جاتا ہے، اور مرتب کردہ نتائج کی تصویر لے کر انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام (آر ٹی ایس) کے ذریعے الیکشن کمیشن اور متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو فراہم کریں گے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا کہ ’یہ بات یاد رکھیں کہ ہر امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کو قانون کے تحت پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم نمبر 45 (جس میں گنتی کے نتائج درج ہوں) اور فارم نمبر 46 (جس میں بیلٹ پیپر کا اندراج ہو) کی نقل حاصل کرنے کی اجازت ہے‘۔

اس حوالے سے مزید پڑھیں:

انتخابی نتائج ’منتقل کرنے‘ کی ذمہ داری سیکیورٹی اہلکاروں کو سونپ دی گئی

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025