’یہ نہیں بتاسکتی کہ یہ تصاویر کتنی طاقت ور ہیں‘
پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران جہاں پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتیں متحرک نظر آتی ہیں وہیں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی بھر پور انداز میں اپنی مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ سیاست میں قدم رکھنے والی ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی انتخابی مہم میں گرم جوشی کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں اور عوام کو ووٹ کے لیے مائل کرنے کے لیے دھواں دھار تقاریر بھی کر رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک مہم کے حوالے سے بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کی چھوٹی بہن گاڑی کے سن روف سے باہر تقریر کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں شاید لفظوں میں بیان نہ کرسکوں کہ یہ کتنی پُر جوش اور طاقت ور تصاویر ہیں‘۔
Don’t think I could describe in words how powerful these images are 💜 pic.twitter.com/o5iOr7O17R
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 8, 2018










لائیو ٹی وی