Live Election 2018

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا استعمال

شائع July 12, 2018

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔

معروف صحافی عمر قریشی کے مطابق بلدیاتی اداروں کی گاڑی تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران کھمبوں پر پارٹی پرچم لگانے کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی نے ایک تصویر شائع کی جس کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ تصویر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پرچم لگانے کے عمل کے دوران پولیس کی گاڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025