Live Election 2018

پنجاب: مختلف حلقوں میں (ق) لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

شائع July 12, 2018

آئندہ انتخابات کے دوران پنجاب کے کچھ اضلاع سے پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدر محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 123 لاہور سے تحریک انصاف کے امید وار مہر واجد اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 144 سے خالد گجر کی حمایت کا اعلان کیا۔

اپنے پغام میں چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں محمود کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں (ق) لیگ کے میاں منیر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 126 حماد اظہر سمیت لاہور سے تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

چوہدری محمد سرور نے اس حمایت کے بعد دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف الیکشن میں لاہور سے کلین سوئپ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025