مستونگ دھماکے کی فوٹیج منظر عام پر
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی کارنر میٹنگ میں خودکش بم دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
موبائل فون سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی نواب زادہ میر سراج رئیسانی جیسے ہی اسٹیج پر پہنچے اور تقریر شروع کی تو اگلی صفوں میں موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے وقت پنڈال میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خیال رہے کہ سانحہ مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت 128افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
نگراں صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی اور سول ڈیفنس ڈائریکٹر اسلم ترین کا کہنا تھا کہ حملہ خود کش تھا جس میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کی گئی تھیں۔
دوسری جانب عماق نیوز ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبول کرلی۔
مستونگ میں ہونے والا خونریز حملہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں ہوئے حملے کے بعد خوف ناک ترین ہے۔










لائیو ٹی وی