• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Election 2018

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں انتخابی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان

شائع July 14, 2018

ملک میں 25 جولائی کوعام انتخابات میں حصہ لینے والے انتخابی امیدواروں پر دہشتگردی کے حملوں کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک بھر میں تمام جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کا تمام شیڈول منسوخ کردیا ہے جبکہ انتخابی مہم کی نئی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو سکیورٹی خدشات کے باعث بڑے جلسے کرنے کی بجائے کارنر میٹنگس کرنے کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات کا انعقاد سیکیورٹی خدشات کی بنا انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے پرمنسوخ کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025