نئے پاکستان کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں، بشریٰ انصاری
پاکستان کی معروف فنکار بشریٰ انصاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ ایسے شخص کو ووٹ دیا جائے جس کو پہلے کبھی نہیں آزمایا گیا ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی سیاسیت دانوں نے ملک کو جس مقام پر پہنچا دیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو تجویز پیش کرتی ہوں کہ تبدیلی کے لیے آگے آئیے اور اپنا ووٹ لازمی دیں۔
بشریٰ انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے لیے ایک مرتبہ عمران خان کو ووٹ دیں، تاکہ وہ ہمارے سامنے ایک مرتبہ ملک کے لیے کچھ کرکے دکھا سکیں۔
Bushra Ansari Special Message For 25th July To Vote PTI.
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) July 14, 2018
Vote For Imran Khan
#AbSirfImranKhan pic.twitter.com/jET6GmVC6D










لائیو ٹی وی