Live Election 2018

مستونگ واقعہ: مسلم لیگ (ن) کا قومی سوگ پر سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

شائع July 15, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سانحہ مستونگ کے سلسلے میں قومی سوگ پر اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے 10 روز قبل سیاسی جلسوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)، نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل صاف و شفاف اور پُرامن انتخابات سے منسلک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025