'شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ ہیں'
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخابات میں دھاندلی کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔
سانحہ مستونگ پرشہدا سے یکجہتی کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار سراج رئیسانی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کو پیچھلا الیکشن یاد دلوایا اور الزام عائد کیا کہ اُس میں ہونے والی دھاندلی میں سب سے اہم کردار شہباز شریف کا تھا۔
دوسری جانب عمران خان کے بیان پر شہباز شریف بھی خاموش نہ رہے اور پنجاب کی نگراں حکومت پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ شفاف الیکشن ہیں، کیونکہ منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تویہ ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔










لائیو ٹی وی