پی پی پی کے امیدوار نے عمران اسمٰعیل کو جھوٹا ثابت کردیا
صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عمران اسمٰعیل کو ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے جھوٹا ثابت کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی 2 حصوں کی ایک ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران عمران اسمٰعیل نے بتایا کہ انہوں نے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔
عمران اسمٰعیل کے اس بیان کے فوری بعد ویڈیو کے دوسرے حصے میں پی پی پی کے سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران اسمٰعیل اپنے ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے گزشتہ برس ایک لاکھ 83 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب عمران اسمٰعیل صادق کہلانے کا حق کھو بیٹھے ہیں۔










لائیو ٹی وی