• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
Live Election 2018

صوابی: دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا، 4 افراد زخمی

شائع July 19, 2018 اپ ڈیٹ July 20, 2018

صوابی کے علاقے سوڈھیر میں جھنڈے کے تنازع پر دو سیاسی گروپوں میں جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوڈھیر میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان جھنڈا لگانے کے تنازع پر الجھ پڑے اور بات بڑھتے ہوئے لڑائی تک جاپہنچی۔

دونوں جانب سے مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال ہوا، جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپیلکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں گروپوں کے افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025