گجرانوالہ میں پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی
صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، جبکہ اس دوران دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
واقعہ گجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں اس وقت پیش آیا جب انتخابی مہم کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے جس پر صورتحال ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
تاہم، پولیس کے پہنچتے ہی کارکنان منتشر ہوگئے۔










لائیو ٹی وی