کراچی کی گھریلو خاتون عوامی خدمت کے لیے پرعزم
عام انتخابات 2018 میں جہاں جنرل نشستوں پر زیادہ تر خواتین امیدوار ہیں، تو وہیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس - 87 سے بھی ایک خاتون قمست آزمائی کررہی ہیں۔
باسٹھ سالہ خالدہ اطیب ایک گھریلو خاتون ہیں، جو اپنے گھر کی ذمہ داری کیساتھ سیاست سے بھی وابستہ ہیں۔
خالدہ وکالت کے شعبے سے بھی تعلق رکھتی ہیں، تاہم وہ اپنی سیاسی دلچسپی کی وجہ سے انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ حلقہ پی ایس - 87 میں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جہاں پر اس مرتبہ بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کے مدِ مقابل انتخاب لڑ رہے ہیں۔










لائیو ٹی وی