Live Election 2018

عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشات کو رد کردیا

شائع July 21, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات کے دوران دھاندلی کے خدشات کو رد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیغام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات اسٹیٹس کو جماعتوں کی جانب سے سامنے آرہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن ہارنے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025