لیاری آج بھی مسائل سے دوچار
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گذشتہ 5 سالہ حکومت میں جہاں کراچی کے بیشتر علاقوں میں بنیادی مسائل حل نہ کرسکی، وہیں پیپلزپارٹی کا قلعہ کہلانے والا علاقہ لیاری بھی انہیں مسائل کی داستان بیان کررہا ہے۔
لیاری کے علاقے کلری میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہی نہیں، بلکہ سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اس علاقے میں ایک اور مسئلہ پینے کے صاف پانی کا بھی ہے، کیونکہ کئی عرصے سے علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے لوگ صرف الیکشن میں علاقے کا رخ کرتے ہیں اور منتخب ہونے کے بعد وہ اسے بھول جاتے ہیں۔










لائیو ٹی وی