انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا الزام
صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) نے انتخابات سے پہلے ہی مبینہ دھاندلی کا الزام لگادیا۔
سیاسی جماعتوں نے پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر پر الزام عائد کیا کہ ان کی جانب سے اسسٹنٹ رٹرننگ افسر کے دفتر میں پوسٹل بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما سردار غلام نبی سولنگی اور ایس یو پی رہنما روشن برڑو سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کے پہنچنے پر اے آر او کے آفس میں کھلبلی مچ گئی۔
دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے پوسٹل بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگانے کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔
اس موقع پر مظاہرین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔










لائیو ٹی وی