• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Election 2018

جماعت اسلامی کے کارکنان نے تحریک انصاف کے کارکنان کو پانی پلایا

شائع July 22, 2018

جماعت اسلامی (جے آئی) سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو گرمی میں موسم میں پانی پلا کر قومی جذبے کو پروان چڑھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کی ریلی رواں دواں تھی کہ راستے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے سیاسی تفریق سے بالا تر ہوکر انہیں پانی پلایا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پنجاب میں بھی پیش آچکا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے سیاسی حریف پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کو اس گرم موسم میں اپنے کیمپوں سے پانی پلایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025