پیپلز پارٹی کا اکرام اللہ گنڈاپور کی ہلاکت پر سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر سوگ منانے کے لیے خیبر پختونخوا میں آج ہونے والی تمام سیاسی سرگرمیوں کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
پی پی پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اکرام اللہ گنڈا پور پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی طرف سے انتخابی امیدواران پر حملے سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہید اکرام گنڈاپور کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔










لائیو ٹی وی