انتخابی مہم میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی خواتین بھی انتخابی مہم میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، جو چیئرمین عمران خان کی تصاویر سے سجی شرٹس پہن کر رائے دہندگان کو بلے پر مہر لگانے پر آمادہ کررہی ہیں۔
پی ٹی آئی کی یہ خواتین انتخابی دن کی حکمت عملی بنانے میں مصروف نظر آتی ہیں جس کے لیے انہوں نے ابھی سے کیمپ لگا لیا ہے۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو تمام ووٹرز کو ان کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جن کے پولنگ اسٹیشنز لاہور سے دور کسی گاؤں میں ہیں۔
ساتھ ہی یہ خواتین اپنی جماعت کی حمایت کرنے والی دیگر خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کررہی ہیں۔










لائیو ٹی وی