• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Election 2018

پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

شائع July 25, 2018

عام انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوچکا ہے، جبکہ اب ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میڈیا کو ہدایت کی تھی کہ شام 7 بجے تک انتخابات کے نتائج نشر نہ کیے جائیں۔

پولنگ بوتھ کے اندر موجود پریزائڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی جانب سے ووٹوں کی گتنی کا عمل جاری ہے جس کے بعد افسران ووٹوں کے باکس کو ای سی پی کی جانب سے فراہم کردہ سیل بیگ میں منتقل کردیں گے۔

قومی اسمبلی کے لیے سبز، صوبائی اسمبلی کے لیے سفید اور غیر تصدیق شدہ ووٹوں کے لیے نیلے تھیلے ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025