Live Election 2018

ای سی پی میں این اے 254 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

شائع August 6, 2018

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے الیکشن کمیشن پاکستان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 254 کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ این اے 254 سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلم خان عدالتی مفرور اور اشتہاری ملزم ہیں، انہیں پہلے کبھی اس حلقے میں نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے انہیں بغیر تحقیق کے ٹکٹ جاری کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی جانچ پڑتال کے عمل میں اس بات کو نظر انداز کردیا تھا۔

شیخ صلاح الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اس حلقے سے ہارنا اچنبے کی بات ہے۔

اپنی درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے استدعا کی کہ معاملے کی انکوائری کرکے اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025