Live Election 2018

عمران خان کی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کے 7 وزراء شامل

شائع August 20, 2018

وزیرِاعظم پاکستان کی نئی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 وزراء کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کے 7 وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیرِ ریلوے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ بنایا گیا۔

دیگر اتحادی جماعتوں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو بھی وزارتوں سے نوازا گیا، جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف کے لیے فروغ نسیم اور وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح مسلم لیگ (ق) کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو سیفران کا وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار کا وزیر مقرر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025