'بچپن میں جنسی ہراساں اور 16 سال کی عمر میں میرا ریپ ہوا'

26 ستمبر 2018
امریکی مصنفہ کو 32 سال پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا — فوٹو بشکریہ Inez & Vinoodh  فیشن فوٹوگرافرز
امریکی مصنفہ کو 32 سال پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا — فوٹو بشکریہ Inez & Vinoodh فیشن فوٹوگرافرز

معروف امریکی مصنفہ، ماڈل، اداکار اور ہوسٹ پدما لکشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 7 سال کی عمر میں جنسی ہراساں اور 16 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز میں 48 سالہ پدما لکشمی نے جنسی ہراساں اور ریپ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ آخر خواتین ایسے واقعات پر خاموش رہنے کو ترجیح کیوں دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں : جنسی ہراساں کیے جانے والی خواتین کو ‘کمزور’ کہنے پر اداکارہ کی معزرت

انہوں نے لکھا ' جب میں 16 سال کی تھی تو اس وقت میرے 23 سالہ بوائے فرینڈ نے لاس اینجلس میں اپنے اپارٹمنٹ میں نیند کے دوران ریپ کا نشانہ بنایا'۔

انہوں نے مضمون میں اس خوفناک واقعے کو مکمل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے لکھا ' ہم اکثر باہر گھومتے تھے مگر اس وقت میں نے جسمانی تعلق قائم کرنے کے بارے میں کبھی سوچا نہیں تھا'۔

ان کے بقول 'نئے سال کی شب مختلف تقاریب میں شرکت کے بعد میں اتنا تھک گئی کہ اس لڑکے کے گھر پہنچتے ہی سوگئی اور تکلیف سے میری آنکھ کھلی، میں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور ایپل کی ایسا مت کرو، مگر اس نے کچھ نہیں سنا اور میرا ریپ کیا'۔

یہ واقعہ برسوں تک انہیں کوفزدہ کرتا رہا، تاہم انہوں نے اس کے بارے میں کسی سے بات نہیں اور جنسی حملوں، ریپ یا ہراساں کرنے پر خاموش رہنے کے کلچر کے باعث اس رپورٹ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا ' مجھے اس وقت سمجھ نہیں آئی کہ یہ ریپ ہے یا نہیں، مجھے لگا کہ یہ میری ہی غلطی ہے، مجھے لگتا تھا کہ اگر میں اس پر بات کی تو لوگ کہیں گے کہ میں اس لڑکے کے اپارٹمنٹ میں کیا کررہی تھی؟ اپنی عمر سے بڑے لڑکے سے تعلق کیوں قائم کیا تھا؟'

یہ بھی پڑھیں : نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

انہوں نے مضمون میں اپنے بچپن کے واقعے کا ذکر بھی کیا جب ایک رشتے دار نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا اور جب انہوں نے اپنی ماں اور سوتیلے والد سے اس کا ذکر کیا تھا، تو انہیں نانا، نانی کے پاس بھارت رہنے کے لیے بھیج دیا گیا۔

اس سے انہیں یہ سبق ملا کہ اگر وہ آواز بلند کریں گی تو انہیں نکال باہر کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں