عموماً لوگوں سے کہتے سنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پھل کھانے سے جسم میں وٹامن سی کی مقدار بڑھتی ہے جو صحت کے لیے بےحد ضروری ہے۔

گھروں میں مائیں اپنے بچوں پر بھی سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھل کھانے پر بھی زور دیتی ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وٹامن ہمارے بڑھنے کے لیے بےحد ضرورت ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا وٹامن سی کی کمی کی علامات جانتے ہیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تمام تر وٹامنز میں سے سب سے زیادہ ضروری آپ کے جسم اور بہتر صحت کے لیے وٹامن سی ہے؟

اس میں وہ غذائیت ہے جو آپ کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے۔

انسانی جسم میں وٹامن سی بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی، اس لیے ایسی غذائیت لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے جسم میں وٹامن سی پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی میں مددگار غذائیں

ڈاکٹرز کے مطابق صحت پر وٹامن سی کےکئی فوائد موجود ہیں، وٹامن سی اسٹروک سے بچانے کے ساتھ ساتھ ذخم کو بھرنے میں بھی مددگار ہے۔

وٹامن سی ان فوائد کے لیے بھی لینا ضروری ہے:

مضبوط قوت مدافعت کے لیے

بہتر جلد کے لیے

بلڈ پریشر کو کنڑول رکھنے کے لیے

نزلے بخار کی روک تھام کے لیے

تھکاوٹ دور کرنے کے لیے

وزن میں کمی کے لیے

بہتر میٹابالزم کے لیے

جسم میں آئرن کی موجودگی کے لیے

وٹامن سی کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

مزاج میں تبدیلی

جسم میں درد

دانت میں درد

خشک جلد اور بال

جسم میں وٹامن سی کی مقدار بہتر کرنے کے لیے یہ پھل کھائیں:

کینو

لیمو

پپیتا

اسٹرابیری

ڈاکٹرز افراد کو اپنا وٹامن سی ٹیسٹ کے ذریعے جیک کراتے رہنے کا بھی مشورہ دیتے رہتے ہیں، آپ نے کتنی مرتبہ اپنا وٹامن سی جیک کروایا ہے؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Nov 03, 2018 07:18pm
مرچ میں کینو کے مقابلے میں دو گنا زاید وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ [[[[ اسی لیے سب اس کو کھا کر سی سی کرتے ہیں]]] پہلی بات ایک حقیقت ہے جبکہ دوسری بھی حقیت ہی ہے۔