جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں ناکام

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2019
جمشید دستی کے مطابق وہ اپنی امتحانی کاپی کی ازسرنو چیکنگ کی درخواست دیں گے — فائل فوٹو: ڈان
جمشید دستی کے مطابق وہ اپنی امتحانی کاپی کی ازسرنو چیکنگ کی درخواست دیں گے — فائل فوٹو: ڈان

مظفر نگر: عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ایل ایل بی کے امتحانات میں ناکام ہو گئے۔

ایل ایل بی کا امتحان ملتان کی بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے لیا تھا اور وہاں سے اعلان کردہ امتحانی نتائج کے مطابق جمشید دستی قانون کے تمام پرچوں میں ناکام ہو گئے۔

مزید پڑھیں: جمشید دستی کنگال امیدوار، موٹرسائیکل کے بھی مالک نہیں

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی ارشاد احمد سیال کے بھائی ایڈووکیٹ امیر اکبر سیال نے بہاالدین احمد زکریا کے وائس چانسلر کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ جمشید احمد دستی کو امتحانات میں شرکت کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کیا جائے کیونکہ ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور انہیں 2010 میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا تھا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے کہا کہ وہ اپنی تمام امتحانی کاپیوں کی ازسرنو چیکنگ کے لیے درخواست دیں گے۔


یہ خبر 13 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں