• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

ملتان میں مسلح ڈاکو میاں بیوی سے 11 لاکھ روپے چھین کر فرار

شائع March 31, 2019 اپ ڈیٹ April 1, 2019

ملتان میں بینک سے رقم نکلوانے والے میاں بیوی سے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 11 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ بینک سے رقم نکلواکر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو پیچھا کرتے ہوئے آئے اور خاتون کو زمین پر گرا کر 11 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

اس دوران ایک ڈاکو نے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوٹلہ تولے خان روڈ پر ہونے والی واردات کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے (1) بند ہیں

afzal murtaza Apr 01, 2019 10:11am
very sad !!!!!!!! hakomat ko iss wardat ka izala karna chahye.... chahe dako griftar karen... ya mutasreen ko apne khazane se paise ada karen.... punjab government is responsible to protect our citizens.

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025