زندگی میں زیادہ کامیاب بنانے والی عام عادات

زندگی میں بہت زیادہ کامیاب افراد میں پائی جانے والی عام عادات



زندگی میں کامیابی اکثر ایک اسرار لگتی ہے، کچھ افراد سب کچھ حاصل کرلیتے ہیں اور دیگر پیچھے رہ جاتے ہیں۔

یقیناً قسمت اور جینز زندگی میں کامیابی میں کردار ادا کرتے ہیں مگر آپ کے اپنے رویے بھی زیادہ کامیابی کو زیادہ یقینی بناتے ہیں۔

اگر تو آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ایسے افراد کا جائزہ لیں جو اس مقصد میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

یہاں ہم نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ارب پتی بننے والے افراد کی عادات کا ذکر کیا ہے جن کو جان کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ کامیابی کے لیے زندگی میں دھماکا خیز تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بس چند معمولی چیزوں کو اپنا کر روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی آپ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

خودکلامی کرنے سے گھبراتے نہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ خودکلامی کرنے والے افراد اکثر بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں؟ کم از کم سائنس کا تو یہی ماننا ہے، درحقیقت مختلف چیزوں کو اونچی آواز میں دہرانا دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، جس سے لوگوں کو مختلف کاموں میں مہارت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

وہ مراقبہ کرتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سائنس کا کہنا ہے کہ مراقبے کے متعدد ذہنی اور جسمانی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے یاداشت میں بہتری سے لے کر جسمانی دفاعی نظام میں اضافے تک۔ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسے لے کر امریکی میڈیا کی ارب پتی خاتون اوپرا وانفرے تک سب روزانہ مراقبے کی مشق کرتے ہیں اور اسے اپنی کامیابی کے لیے ایک اہم ذریعہ مانتے ہیں۔

اپنے جذبات کو کنٹرول

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یقیناً کامیاب افراد بھی عام لوگوں کی طرح جذباتی ہوتے ہیں مگر وہ جذبات کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرپاتے ہیں۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد آگاہ ہوتے ہیں کہ کس طرح اپنے خیالات اور رویوں سے وہ جذبات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مطالعہ پسند کرتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کے بیشتر کامیاب ترین افراد مطالعے کے شوقین ہوتے ہیں، جیسے مارک زکربرگ نے 2015 کا سال کتابوں کے لیے وقف کیا، بل گیٹس کی یہ محبت تو بچپن سے ہے اور ایسے ہی متعدد نام اس فہرست کا حصہ ہیں۔

اپنے خواب کا تعاقب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز نے ایک موقع پر کہا تھا کہ جس مقصد سے آپ کو محبت ہے آپ اسے حاصل کرلیتے ہیں، مگر اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں، اگر آپ کوئی مقصد تلاش نہیں کرپاتے تو اسے دریافت کرنے کی کوشش کریں اور خود کو روکے نہیں۔ دیگر ماہرین بھی کہتے ہیں کہ کوئی بھی شخص زندگی میں اس صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتا اگر وہ اس کام سے جڑا رہے جو وہ پسند نہ کرتا ہو۔

دوسروں تک اپنے خیالات واضح پہنچاتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

درحقیقت زندگی میں کامیاب افراد دوسروں سے بہت جلد گھلنے ملنے والے اور بات کرنا جانتے ہیں اور اسے بہتر بنانے پر مسلسل کام بھی کرتے ہیں، مگر ہر کوئی اپنی کمیونیکشن کو بہتر بناسکتا ہے جس کے لیے کسی سے مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

معمول کے تحت زندگی گزارتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

انتہائی کامیاب افراد کی ایک مشترک عادت ایک معمول کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔ ایسے افراد کا کہنا ہے کہ چاہے ہم کہیں بھی ہو گھر پر، ہوٹل یا دفتر وغیرہ، ہم اپنے لگے بندھے معمولات تک محدود رہتے ہیں۔

نظم و ضبط پسند کرتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ڈسپلن یا نظم و ضبط خود پر کنٹرول سے حاصل ہوتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اپنی منفی چیزوں پر زیادہ کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر انسان اپنی ذات کو ہی فتح نہیں کرسکتا وہ دنیا میں کیا کرے گا۔ زندگی میں کامیابی کے لیے آسان بنیادی فارمولا ہے کہ بچت زیادہ خرچہ کم، مگر کم خرچہ کرنے کے لیے ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے لیے تنہا رہنے کا وقت نکالتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تنہائی آپ کو ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں تخلیقی اور دیگر صلاحیتوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔

مضبوط قوت فیصلہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کامیابی کی منازل طے کرنے والے سینکڑوں افراد کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب میں ایک عادت مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے فیصلہ کرنے سے ہچکچاتے نہیں۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کوئی فیصلہ نہ کرنے سے بہرحال بہتر ہوتا ہے۔

کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیشتر افراد آغاز تو اچھا کرتے ہیں مگر اختتام کرنے میں ناکام رہتے ہیں، لوگ شکست کے ابتدائی آثار دیکھ کر ہمت ہار دینے کے عادی ہوتے ہیں۔ تو کبھی اس وقت تک نہ روکیں جب تک آپ کا مقصد پورا نہ ہوجائے، بیشتر کامیاب افراد میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اپنا خیال رکھتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کوئی بھی شخص کامیابی سے لطف اندوز اچھی صحت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ زیادہ کھانے، منفی خیالات اور ورزش سے دوری اختیار کرتے ہیں تو ان عادات کو ترک کرنا ہی زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان پر خود آپ کا ہی اختیار ہوتا ہے۔

حاسد نہیں ہوتے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کامیاب بھی ہوجائیں اور ہمیشہ دوسروں کی کامیابیوں سے موزانہ کرتے رہیں تو حقیقی خوشی حاصل نہیں ہوتی۔

تنگ نظر نہیں ہوتے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تنگ نظری یا محدود ذہنیت کا حامل شخص کسی بھی شعبے میں آگے نہیں بڑھ سکتا، درحقیقت آپ کو دوسروں کے خیالات کو کھلے ذہن سے سننا ہوتا ہے، نئے خیالات کا تصور اور جدت لانا ہوتی ہے اور کامیاب افراد کی سوچ عام لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔

خطرے سے گھبراتے نہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایسے افراد کے اندر اتنی جرات ہوتی ہے کہ خطرناک ترین کاموں سے بھی خوفزدہ ہوئے بغیر انہیں کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں، خوف ایسی چیز نہیں جو بہت مشکل حالات میں آپ کے اندر ابھرے، درحقیقت لوگوں کے سامنے بولنا یا ترقی کے لیے کچھ نیا کرنا بھی خوفزدہ کردیتا ہے، اگر آپ اس ڈر کو کچھ نہ کرنے کے جواز کے طور پر استعمال کریں گے تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔