ون پلس 7 سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

25 اپريل 2019
ون پلس 7 میں مختلف انداز کا ڈسپلے دیا جائے گا — فوٹو بشکریہ ون پلس
ون پلس 7 میں مختلف انداز کا ڈسپلے دیا جائے گا — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس وہ کمپنی ہے جس کے فونز کو آئی فون کلر قرار دیا جاتا ہے۔

اور اب یہ کمپنی اپنا نیا فلیگ شپ فون ون پلس 7 آئندہ ماہ متعارف کرانے والی ہے۔

ون پلس 7 سیریز کے فونز 14 مئی کو 4 مختلف شہروں نیویارک، لندن، بیجنگ اور بنگلور میں بیک وقت متعارف کرائے جائیں گے۔

ون پلس نے اس ایونٹ کی تصدیق کرتے ہوئے گو بیونڈ اسپیڈ ٹیگ لائن کو استعمال کیا ہے، جوکہ ممکنہ طور پر اس کمپنی کے پہلے 5 جی ورژن فون کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او پیٹ لاﺅ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ فون نئے طرز کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ مختلف رپورٹس کے مطابق اس سیریز فونز کے میں پوپ اپ سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا۔

اس بار کمپنی کی جانب سے اسٹینڈرڈ ون پلس 7 کے ساتھ پرو ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں کواڈ ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے 90Hz ریفریش ریٹ موجود ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فون تو 14 مئی کو متعارف ہوگا مگر اس کی قیمت پہلے ہی لیک ہوگئی ہے۔

اینڈرائیڈ سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق ون پلس 7 پرو کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 749 یورو میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 819 یورو تک فروخت ہوگا۔

اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن بھی ہوگا مگر اس کی قیمت سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر 699 یورو ہوسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں