پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان سے 25 قانون سازوں کی شرکت متوقع

اپ ڈیٹ 16 جون 2019
پاکستان پارلیمانی کرکٹ ٹیم میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ٹیم کے اعزازی رکن ہیں—فائل فوٹو/ویکیپیڈا کامنز
پاکستان پارلیمانی کرکٹ ٹیم میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ٹیم کے اعزازی رکن ہیں—فائل فوٹو/ویکیپیڈا کامنز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین حسین قریشی کی قیادت میں 25 رکنی قانون سازوں پر مشتمل ٹیم لندن میں منعقد ہونے والے پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ پارلیمانی ورلڈ کپ 8 جولائی سے 15 جولائی تک منعقد ہوگا۔

مزیدپڑھیں: ورلڈکپ: پاکستان، بھارت کے خلاف شکستوں کا ’جمود‘ توڑنے کیلئے تیار

25 رکنی قانون سازوں پر مشتمل ٹیم کے اعلان پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ قناعت پسندی کا نعرہ لگا کر پی ٹی آئی کی حکومت نے بھاری ٹیکس عائد کیے اور اب حکومت لندن میں منعقد پارلیمانی ورلڈ کپ میں قانون سازوں کو بھیج کر خطیر رقم خرچ کرے گی۔

پاکستان پارلیمانی کرکٹ ٹیم میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ٹیم کے اعزازی رکن ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی میں تین روزہ دورہ ختم کرنے کے بعد مانچسٹر پہنچ چکے ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعلامیہ جاری کیا اور کہا کہ برطانیہ جانے سفری، رہائش اور دیگر امور اخراجات قانون ساز خود برداشت کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’پارلیمنٹ کی جانب سے مذکورہ فیصلہ قناعت پسندی کے تناظر میں لیا گیا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوستانہ میچز کے بعد قانون سازوں پر مشتمل 25 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی قانون سازوں کے لیے ہیلٹن ہوٹل لندن کے کانفرنس نما ہال میں رات گزارنے کا خرچ فی رات 33 ہزار 211 روپے (189 یورو) ہوگا۔

مزیدپڑھیں: ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان، نیوزی لینڈ سے ٹکرائیں گی

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام امیدوار قانون سازوں کو فی کس 3 لاکھ 51 ہزار روپے (2 ہزار یورو) ٹیم کے کیپٹن کو جمع کرادیئے جائیں جس میں رہائش اور سفری اخراجات پورے ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں