نیب نے ملزمان سے برآمد شدہ 10 کروڑ 73 لاکھ روپے اداروں کو واپس کردیے
لاہور: قومی احتساب ادارے (نیب) لاہور نے متعدد ملزمان سے برآمد کیے گئے 10 کروڑ 73 لاکھ روپے مختلف اداروں کو واپس کردیے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ہائی ویز ڈپارٹمنٹ، گجرانوالہ ایری گیشن ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو بر آمد کی گئی رقم واپس کی گئی۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیا میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکرم اور دیگر نے لاہور اور منڈی بہاالدین میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اور بغیر اجازت طلب کیے 2 غیر قانونی کیمپس کھول رکھے تھے جبکہ طالب علموں سے اضافی فیس وصول کرتے ہوئے انہوں نے 5 کروڑ 90 لاکھ روپے اکٹھے کیے تھے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کی حکام کو 10 ماہ میں میگا کرپشن کیسز نمٹانے کی ہدایت
نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ ملزمان نے انتظامی امور میں 5 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی تھی جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
تحقیقات کے دوران نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پلی بارگین کا فیصلہ کیا ہے اور رقم واپس کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بر آمد کی گئی رقم، یونیورسٹی آف سرگودھا کی انتظامیہ، تمام طالب علموں کو واپس کرے گی جن سے اضافی فیس وصول کی گئی تھی جبکہ دیگر کو یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں