• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
شائع August 19, 2019 اپ ڈیٹ August 23, 2019

پاکستان کی سیر پر مجبور کردینے والی خوبصورت تصاویر



دنیا بھر میں ہر سال 19 اگست کو فوٹوگرافی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے حسین نظاروں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

اس دن کو منانے کا آغاز 1839 سے ہوا تھا جس کی وجہ 1837 میں فوٹوگرافی کی ایسی جدید تیکنیک daguerreotype کی ایجاد تھی جس نے تصاویر لینے کے عمل کو بہت مختصر بنادیا تھا۔

19 اگست 1839 کو فرانسیسی حکومت نے اس ایجاد کو دنیا بھر کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پہلی بار کلر تصویر 1861 میں تھامس شٹن نے لی اور پہلی ڈیجیٹل تصویر 1957 میں لی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا ڈیجیٹل کیمرا 20 سال بعد کوڈک نے تیار کیا۔

پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں کے قدرتی نظارے فوٹوگرافر کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔

فوٹوگرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے چند خوبصورت علاقوں کی تصاویر دیکھیں جو ہوسکتا ہے آپ کے اندر اپنے ملک میں گھومنے کی خواہش کو بھی اجاگر کریں۔

وادی کاغان

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ تصویر ضلع مانسہرہ کی خوبصورت وادی کی ہے یعنی اپر وادی کاغان کی، جہاں پہنچنے کے بعد اکثر افراد بس جھیل سیف الملوک تک جانا ہی پسند کرتے ہیں، مگر اس علاقے کی دیگر اہم جگہوں کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

جھیل سیف الملوک

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سطح سمندر سے 10578 فٹ بلند سیف الملوک جھیل ہمیشہ سے ملک بھر اور پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، یہاں تک پہنچنے کا سفر تو کافی خوفزدہ کردینے والا ہوتا ہے مگر اس جھیل کی دید سب کچھ بھلا دیتی ہے۔

بابوسر ولیج

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ناران اور گلگت بلتستان کی سرحد پر واقع درہ بابوسر کے مقام سے نیچے دیکھیں تو گیتی داس کا ہموار میدان اور پولو گراؤنڈ نظر آتے ہیں۔ یہاں سال میں ایک بار پولو کا مقابلہ بھی منعقد ہوتا ہے جس میں چلاس کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

بابو سر ٹاپ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بابوسر کو پار کر کے سڑک ٹھک نالے سے ہوتی ہوئے چلاس اور قراقرم ہائی وے کو جا ملتی ہے۔

وادی غذر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

غذر رنگین پانیوں کی سرزمین ہے۔ درختوں میں گھِرا یہ علاقہ واقعی جنت نظیر ہے اور وادی پھنڈر اس علاقے کے سر کا موتیوں جڑا تاج۔ لفظ 'غذر' مقامی زبان کے لفظ 'غرض' سے نکلا ہے جس کے مقامی زبان میں معنیٰ 'پناہ گزین' کے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گوپس ضلع غذر کا مرکزی مقام ہے اور وہاں کی سڑک پر گزرتے ہوئے اس جھیل سے نظر لازمی پڑتی ہے جس کا نظارہ مسحور کردیتا ہے۔

وادی ہنزہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ خزاں کا ذکر بھی زیادہ تر ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں اس وادی کے رنگ دیکھنے والے ہوتے ہیں یعنی نارنجی، زرد، سرخ اور دیگر رنگ ہر جگہ پھیلے ہوتے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مگر اس وادی کی خوبصورتی خزاں کے موسم تک ہی محدود نہیں، اگر آپ کو بہار کے رنگ دیکھنے ہوں تو بھی اس وادی کا رخ کریں، وہاں کی خوبصورتی دنگ کرکے رکھ دے گی۔

پسو کونز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

وادی گوجال کا مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں ایک گلیشیئر بٹورا موجود ہے جس کی لمبائی 56 کلومیٹر ہے اور یہ سیاچن کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا گلیشیئر مانا جاتا ہے، اس تصویر میں پسوکونز کی جانب جانے والی قراقرم ہائی وے کو دکھایا گیا ہے۔

عطا آباد جھیل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم بھی وادی گوجال سے گزرتے ہوئے خنجراب کے مقام پر چین میں داخل ہوتی ہے۔ اس سفر کے دوران آپ ہنزہ، پسو کونز، گلمت، بورت جھیل، سوست اور متعدد خوبصورت علاقوں کی سیر بھی کرسکیں گے اور سب سے بڑھ کر عطا آباد جھیل جیسے عجوبے کو دیکھ سکیں گے۔

پائے میڈو

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

یہاں ہوسکتا ہے آپ کسی جگہ گھوم رہے ہوں اور اچانک بادلوں کی ٹکڑیاں نیچے آکر آپ کو چھولیں بلکہ لپٹ جائیں، یعنی بادل آنکھوں کے عین سامنے آجائیں گے جو انتہائی شفاف ہوتے ہیں جن کے آرپار دیکھ سکیں، جیسے ہندوکش کے پہاڑوں کی ٹاپ پر کھلا ہوا سرسبز پائے کا وسیع اور قدرے ہموار میدان اپنے اندر سیاحوں کو کھینچنے کی زبردست کشش رکھتا ہے اور یہاں آپ کو یہ تجربہ اکثر ہوتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ان لمحات میں پورا وجود ملک کی محبت سے بھر جاتا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کن الفاظ میں اس احساس کو بیان کریں، مگر ہمارے وطن کے رنگ ایسے ہی سدا بہار ہیں جو دل کو جیت لیتے ہیں۔

تبصرے (28) بند ہیں

Anwar Amjad Aug 19, 2019 09:17pm
Simply beautiful. Thanks.
SkyHawk Aug 19, 2019 09:28pm
Wah Kiya Baat hay mere Piyare Pakistan Ki. Zabardast tasweerain hain.
khan Aug 19, 2019 09:39pm
masha Allah
Sultan alvi Aug 19, 2019 10:16pm
Alhamdulila, what a beautiful and full of grace this country is. Her lamha shuker kerte hain Allah ka!
رشيد سومرو Aug 20, 2019 08:06am
Kash hum Pakistanyon kay a'amal bhi aisay haseen hotay!
Muhammad Abubakar Aug 20, 2019 09:39am
سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک روڈز مکمل ہونے گلگت جانا آسان ہو گا اور خوب مزہ آنے والا ہے،
faisal Aug 20, 2019 09:43am
no doubt excellent !!! but appreciate if these were unedited on photoshop etc. and kept as natural
Akbar Ali Aug 20, 2019 10:08am
Na Maloom Jagah Muree Express way hai Muree k qareeb
MuhaMMAD BILAL Tahir Aug 20, 2019 10:30am
Amazing................................. :) Long live Pakistan
IFTIKHAR Aug 20, 2019 11:06am
The Places are extreme beautifull. I was there last year and wish to go again
Masood Ahmed Aug 20, 2019 03:19pm
پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے۔اس کے کئی مقامات اب بھی دریافت کیے جانے ہیں، خصوصا" بلوچستان کے بہت سے خوبصورت علاقے تفریحی  مقامات کا درجہ رکھتے ہیں۔
MUHAMMAD AMIR HASEEB Aug 20, 2019 04:58pm
Subhan Allah,
CanadianT Aug 20, 2019 05:40pm
subhanAllah May Allah protect it from enemies
Khurshid Aug 20, 2019 06:30pm
Beautiful Pakistan!
Imran Shafi Aug 20, 2019 07:28pm
واہ اعلی
KHAN Aug 20, 2019 08:26pm
باقی تصاویر اپنی جگہ مگر [خوبصورت مگر نامعلوم مقام] کی تصویر پاکستان کی نہیں، بلکہ مستقبل کے پاکستان کی ہے، میں نے خیال کیا کہ کوئی نہ کوئی اس کی نشاندہی کرہی دے گا
Abdul Nasir Mughal Aug 20, 2019 08:38pm
Beautiful..........beautiful..............what else..................... Tafseer e Surah Rahman Mera Raaj Dulara Pakistan. Live Long Aye Watan Jaan Tum par nisar
Malik Farman Ali Aug 20, 2019 10:16pm
Pakistan Beautiful...
Masuma Aug 20, 2019 10:16pm
Really gd...but disappointing gilgit baltistan m r b bht sary elaqy hain unka zikr ni
Malik Farman Ali Aug 20, 2019 10:17pm
Pakistan The Beautiful and Best
Masuma Aug 20, 2019 10:17pm
Hmary elaqy ko ksy nzr andaz kr skty hain
NK Aug 20, 2019 11:13pm
SubhanAllah!. Or tum Apnay Parwaddigar Kay Kon Kon Si Naimatoan Ko Jhutlaogay.
مہتاب حیدر Aug 21, 2019 08:41pm
Ma'sha'Allah, God has blessed Pakistan with terrific scenic beauty in Northern areas i.e. AJK, KPK, and GB
Khalid Khan Aug 21, 2019 10:09pm
Refreshment hidden places in Pakistan must be visited and inform others as well to promotetourism.
Arshad Iqbal Aug 21, 2019 11:30pm
beautifullllllllllllllllllll
Waheed Akhtar Khan Aug 22, 2019 09:23am
Khoobsurat Pakistan, zabardast
Zahid Husain Aug 22, 2019 02:28pm
Short of words.... Simply Splendid... God Bless Pakistan (Ameen)
shaheen Aug 22, 2019 04:31pm
Dear Sir, Please write article about beauty of Azad Kashmir as well. Thanks.