اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان

03 اکتوبر 2019
حمزہ فردوس کے والد فردوس جمال کو ان کے حال ہی میں دیے بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا — فوٹو / اسکرین شاٹ
حمزہ فردوس کے والد فردوس جمال کو ان کے حال ہی میں دیے بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا — فوٹو / اسکرین شاٹ

اداکار حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذرریعے اعلان کردیا کہ وہ اب پاکستان میں مزید کام نہیں کریں گے۔

فیس بک پر شیئر کردہ پوسٹ میں حمزہ فردوس نے لکھا کہ 'ملال یار، بن بادل برسات اور جاں باز پاکستان میں ان کے آخری پروجیکٹس ہیں'۔

مزید پڑھیں: ’ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارہ ہیں، نہ وہ ہیروئن بننے کے قابل ہیں‘

اداکار نے مزید بتایا کہ 'جلد ایک تفصیلی ویڈیو ریلیز کروں گا جس میں اپنا تجربہ، پاکستان میں مزید کام کرنے سے انکار کی وجہ اور مستقبل کے پروجیکٹس پر بات کروں گا'۔

پوسٹ میں اداکار نے اپنے مداحوں کو بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ 'میں بین الاقوامی سطح پر کام کروں، پاکستان میں نہیں، میں نے آئرش کا ایک پروجیکٹ سائن کرلیا ہے جس کے لیے میں ڈبلن جارہا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس جمال کی عمران اشرف کی اداکاری پر بھی تنقید

خیال رہے کہ چند روز قبل حمزہ فردوس کے والد فردوس جمال نے ایک انٹرویو کے دوران نوجوان نسل کے اداکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ 'آج کل کوئی بہترین پرفارمر نہیں، یہ سب ماڈلز اور شو پیس ہیں، انہیں اداکاری نہیں آتی، وہ اسٹور میں رکھے ڈمی کی طرح ہیں جنہیں الگ الگ انداز میں سجایا جاتا ہے'۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں اداکار عمران اشرف کی اداکاری پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

معروف اداکار نے رواں سال کے آغاز میں ایک مارننگ شو کے دوران ماہرہ خان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی عمر میں اداکارائیں ہیروئن نہیں بلکہ ماؤں کا کردار ادا کرتی ہیں۔

فردوس جمال کو ان دونوں انٹرویوز کے لیے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

honorable Oct 03, 2019 11:59am
short cut to progress